اسٹار لنک سیٹلائٹس خلائی مشاہدات میں رکاوٹ کا باعث

image

ریڈیو ویو کائنات کے مشاہدات میں رکاوٹ، سیٹلائٹس کے نئے ورژن خلائی دوربینوں کو پچھلی سیٹلائٹس سے زیادہ پریشان کر رہی ہیں، سیٹلائٹس اوسط رفتار سے 4 گنا تیز انٹرنیٹ فراہم کر سکتی ہیں۔ 

ایمسٹرڈیم: (ٹیکنالوجی ڈیسک) خلائی ماہرین کے مطابق مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹار لنک سیٹلائٹس خلائی مشاہدات میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔ سیٹلائٹس سے آنے والی ریڈیو لہریں سائنسدانوں کو کائنات کا مشاہدہ کرنے سے روک رہی ہیں۔ ان سیٹلائٹس کی وجہ سے تحقیق کے عمل پر بہت زیادہ لاگت آ رہی ہے۔

نیدرلینڈز انسٹی ٹیوٹ فار ریڈیو آسٹرونومی کے محققین کے مطابق مدار میں موجود ہزاروں سیٹلائٹس تحقیق میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ سیٹلائٹس کے نئے ورژن ریڈیو خلائی دوربینوں کو پچھلی سیٹلائٹس سے زیادہ پریشان کر رہی ہیں۔ ان سیٹلائٹس کو جب زیادہ توانائی کے اخراج کے ساتھ لانچ کیا جاتا ہے تو محققین آسمان میں خلا کا کم سے کم مشاہدہ کر پاتے ہیں۔ 

برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ برائے ڈیجیٹل، ثقافت، میڈیا اور کھیل نے اطلاع دی کہ ایلون مسک کے سیٹلائٹس زبردست خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ سیٹلائٹس اوسط رفتار سے 4 گنا تیز انٹرنیٹ فراہم کر سکتی ہیں، تاہم ماہرین فلکیات اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کی تحقیق کے عمل پر ان سیٹلائٹس کی وجہ سے بہت زیادہ لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔