عرب اتحاد کا حوثی باغیوں کے متعدد ڈرون حملے ناکام بنانے کے دعوے

image

حوثی باغیوں کے 9 ڈرون طیارے تباہ، یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں بھی ایک بارودی کشتی تباہ کر دی گئی۔ سعودی عرب کے شہروں طائف، یزمان، خمس، مشیات، ینبو اور ڈھارن الجنوبی پر حوثیوں کی جانب سے ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کئے گئے ہیں۔ 

ریاض: سعودی عرب پر ایک بار پھر باغیوں کی یلغاریں شروع ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں پر کئی اطراف سے حملے کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر حوثی باغیوں کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے عرب اتحاد نے ناکام کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عرب اتحاد، جس کی قیادت سعودی عرب کر رہا ہے، اس نے باغیوں کے 9 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ان ڈرون طیاروں کو طائف، خمس، مشیات، یزمان، ینبو اور ڈھارن الجنوبی پر حملوں کے دوران گرایا گیا ہے۔ دوسری جانب عرب اتحاد نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں ایک بارودی کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کشتی بھی حوثی باغیوں نے عرب اتحاد پر حملے کی نیت سے تیار کی تھی۔