پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی گونج امریکی کانگریس میں بھی پہنچ گئی

image

 رکن امریکی کانگریس شیلا جیکسن لی کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل۔

 واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کردی۔ شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کے دورے میں تاحد نظر پانی دیکھا۔ ۔سیلابی پانی نے پل اور سڑکیں تباہ کر دی ہیں۔ لوگ ان علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اور جگہ سب پانی بہا لے گیا۔ 

اپنی بریفنگ میں شیلا جیکسن نے کہا کہ انہوں نے حد نگاہ پانی ہی پانی دیکھا، سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کر دی ہیں، لوگ ان علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔

دوسری جانب انہوں نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ سیلاب کا پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔