پاکستان میں غیر قانونی طور پر آباد افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا اعلان

image

چیئرمین پی اے سی کا سخت نوٹس، پاکستان مردہ باد کہنے والے افغانیوں کو فوری ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نور عالم خان نے افغان مہاجرین کیلئے میکنزم بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ 

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا۔ افغان مہاجرین کے پاکستان میں داخلے اور اخراج سے متعلق میکنزم نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سمیت دوسرے ہمسایہ ممالک میں مہاجرین کی رجسٹریشن کا طریقہ کار موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سڑکوں پر پاکستان مخالف نعرے لگ رہے ہیں۔ ملک میں غیر قانونی طور پر رہ کر ملک کے خلاف نعرے کوئی بھی مہذب ملک برداشت نہیں کر سکتا۔ پاکستان مخالف نعرے لگانے والے غیر قانونی افغان مہاجرین کو فی الفور ملک بدر کر دینا چاہئے۔

سلیم مانڈی والا نے کہا کہ دبئی سے ڈی پورٹ کئے گئے 380 افراد کے پاس پاکستانی پاسپورٹ موجود تھے۔ نور عالم خان نے کہا کہ اندازہ لگائیں پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے والے افغانیوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا۔ یعنی ان لوگوں کی رجسٹریشن اور سکونت تک کا ریکارڈ درست حالت میں موجود نہیں۔