عمران خان کا جیل میں ایک سال مکمل: 90 دن قید تنہائی اور ایک ہزار گھنٹے کورٹ کی سماعتوں میں گزرا

image

وہیں عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایک برس میں 90 دن قید تنہائی میں گزارے۔ وہ 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں ایک سال قید کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 365 دنوں میں 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں ہوئیں۔ انہوں نے جماعت کے رہنماؤں اور اپنے وکلا سے کل 100 سے زائد ملاقاتیں کیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔ پورے ایک سال کے دوران بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکے۔

بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف کو 365 دنوں میں صرف دانت میں درد کی شکایت ہوئی۔ ایک سال کے دوران انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جب کہ ایک سال کے دوران عمران خان کو 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گی۔