انگلینڈ بٹر ایلکس ہیلز پی ایس ایل کے معترف

image

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز، انگلش کھلاڑیوں نے پاکستانی مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔ ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی بہترین کرکٹ لیگ قرار دے دیا۔

کراچی: پاکستانی دورے پہ آئے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلنے کا خواہاں تھا۔ پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے۔ پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لئے بہت زیادہ فائدہ مند رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں باؤلنگ کا معیار دوسری لیگز کی نسبت بہتر ہے۔ پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لئے بہتر تجربہ رہا ہے۔ نوجوانوں کو میرا یہی پیغام ہے کہ آج پاکستانی پیسرز کو کھیلتے ہوئے کوئی دقت محسوس نہیں ہوئی۔

انگلش بٹر ایلکس ہیلز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زبردست ففٹی جڑ کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے جس میں انگلینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔