چین نے امریکا اور ایران کو مذاکرات بحال کرنے کا مشورہ دے دیا

image


بیجنگ: (ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی سرگرمیاں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں۔ چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ تنازع کو طول دینے کے بجائے مذاکرات بحال کیے جائیں تاکہ حطے میں امن و امان دوبارہ بحال ہو سکے۔ چین کی جانب سے نے عالمی توانائی کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایک روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں ان کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات ہوئی ہے۔ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کا مسلسل جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میمورنڈم کے تحت طے شدہ امور کی بنیاد پر مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں۔

چینی وزیرِ خارجہ نے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریق ایک دوسرے کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام کریں۔ وانگ یی نے خطے کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے تعمیری انداز اپنانے پر بھی زور دیا ہے۔