ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان سے منظور
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) کانگریشنل بجٹ آفس نے ایران کے ساتھ جنگ کی لاگت کم از کم 38 ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ پیش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں امریکی اخراجات ہر ماہ تقریباً 3 ارب ڈالر مزید بڑھ سکتے ہیں۔ اس پیشرفت کے دوران امریکی ایوان نمائندگان میں جنگ ختم کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں قرارداد 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور ہوئی۔ اس بار چند مزید ریپبلکن ارکان نے بھی زیادہ تر ڈیموکریٹس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ تاہم قرارداد کو قانون بننے کے لیے سینیٹ کی منظوری اور امریکی صدر کے دستخط درکار ہوں گے۔
کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف دفاعی کارروائیوں میں پیٹریاٹ، تھاڈ اور بحری انٹرسیپٹر میزائل بڑی تعداد میں استعمال ہوچکے ہیں۔ اس کے نتیجے میں امریکی دفاعی میزائلوں کے ذخائر مطلوبہ سطح سے کم ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیداوار بڑھانے کے باوجود ان ذخائر کو دوبارہ مطلوبہ سطح پر لانے میں کم از کم 5 سال لگ سکتے ہیں، جبکہ ٹرمپ کی جانب سے قرارداد کو ویٹو کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔