پاکستان کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام، بھارتی ٹویٹر اکاؤنٹ پکڑے گئے

image

 بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ایک بار پھر بے نقاب، پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ پکڑے گئے۔ 

 نیو دہلی: امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے بھارت کا پردہ فاش کر دیا، پاکستان اور چین مخالف ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ پکڑے گئے ہیں۔ بغل میں چھری منہ میں رام رام بھارت اپنے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا۔ ایک طرف مودی سیلاب پر اظہار غم کرتے رہے اور دوسری طرف بھارتی کارندے ٹوئٹر سے حملے کرتے رہے۔ 

24 اگست کو ٹوئٹر نے چوری پکڑی، ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ بند کر دئیے گئے، دلی میں بیٹھے اکاؤنٹ خود کو کشمیری ظاہر کرتے رہے اور ٹوئٹر جتھے پاکستان اور چین پر حملے کرتے رہے۔ مقبوضہ کشمیر میں امن کے جھوٹے دعوے کرتے رہے پہلے آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق کی اس کے بعد اسٹینفورڈ نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا، سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اسٹینفورڈ تحقیق نے واضح کر دیا کہ سچ چھپائے نہیں چھپتا سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کے مطالبے ہونے لگے ہیں۔