اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 13 افراد ہلاک 21 زخمی

image

اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 14 بچے اور 7 اساتذہ شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ماسکو: روس کے شہر ایثیویکس میں مسلح شخص نے ایک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے 13 افراد کو قتل کر دیا اور پھر خود بھی خودکشی کر لی۔

واضح رہے کہ روس میں حالیہ برسوں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2021 اور اپریل 2022 میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے۔ 

اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 14 بچے اور 7 اساتذہ شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔