فرانس میں لینڈنگ کے دوران طیارہ بےقابو، جھیل میں ڈوبنے سے بال بال بچ گیا

فرانس میں طیارہ بڑے حادثے بچ گیا لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر جیھل میں گرنے سے بچ گیا۔
پیرس: فرانس میں ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے اچانک بے قابو ہو کر وہاں پر موجود ایک جھیل کے کنارے پہنچ گیا اور جھیل میں گرنے سے بال بال بچ گیا۔ اس حادثے کے بعد ایئر پورٹ کو پروازوں کے لیے غیر مبینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی ایوی ایشن حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا تحقیقات کی جا رہی ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا ہے۔
پیرس سے ٹیک آف کرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ایرپورٹ پر بد قسمتی سے حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ اچانک رن وے سے اتر کر ایئرپورٹ پر موجود جھیل کے کنارے پہنچ گیا، طیارے کا آگے والا حصہ پانی میں چلا گیا طیارہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبنے سے بچ گیا، طیارے کی پوزیشن ایسے ہوگئی تھی جسے کوئی بحری بیڑہ لنگر انداز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارگو بوئنگ 737 حادثے کے وقت پانی میں ڈوبنے سے بچ گیا حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے طیارے میں موجود 3 افراد کو باحفاظت زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئر پورٹ کو پروازوں کے لیے مبینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے حادثے کی تحقیقات کے بعد بحال کر دیا جائے گا۔