اسکول میں طالبہ کے بیگ سے کوبرا سانپ برآمد

image

دہم جماعت کی طالبہ کے اسکول بیگ میں بڑا کوبرا سانپ پایا گیا جس کی شکایت طالبہ نے اساتذہ کی۔

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر شاجاپور کے ایک اسکول میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبہ نے اسکول بیگ میں کوبرا سانپ کی شکایت کی جس دیکھ کر  اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سانپ بیگ میں کنڈلی مار کر بیٹھا ہوا تھا اور ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیگ جھاڑنے پر ناگ بیگ سے نکلتا ہے جسے دیکھ کر  نہ صرف اساتذہ خوفزدہ ہو گئے بلکہ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئے۔

بھارت میں مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  دہم جماعت کی طالبہ کے اسکول بیگ میں بڑا کوبرا سانپ پایا گیا جس کی شکایت طالبہ نے اساتذہ کی۔