اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس

image

 اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے دائر درخواست گزار ہائیکورٹ سے رجوع کے لئے تیار ہے۔

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لیکن ابھی بھی ان کی مشکلات کم نہ ہوئی، ان کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت ڈار صاحب  کے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے۔

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا اس پر فیصلہ محفوظ ہو چکا تھا لیکن اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے، اور آپ آج آئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جمع کروا دیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں ہے،الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحٰق ڈار کی نااہلی کے ریفرنس پر سماعت 21 فروری کو ہوگی جس کے لیے درخواست گزار کو بھی اس کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔