سعودی خاتون مشاعل الشمری عالمی ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کی نائب صدر مقرر

image

مشاعل الشمری عالمی ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں، سعودی خاتون نے فلوریڈا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایرواسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔انٹرنیشنل ایرواسپیس فیڈریشن کے 71 مختلف ممالک سے 400 سے زیادہ ارکان ہیں۔

فلوریڈا: تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون عالمی خلاباز فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ مشاعل الشمری عالمی ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئی ہیں۔ انہیں فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک منتخب کیا گیا ہے۔ 

سعودی خاتون کو عالمی سطح پر خلائی شعبے کی ترقّی اور استحکام کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ مشاعل الشمری کا انتخاب ایرواسپیس انڈسٹری کی ترقی کی کوششوں کو مزید آگے بڑھائے گا۔ حال ہی میں سعودی مردوں اور خواتین خلابازوں کی تربیت کیلئے پہلی سعودی خاتون خلا باز کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مشاعل الشمری نے فلوریڈا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایرواسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے میجرز ایرو اسپیس انجینرنگ اور اپلائیڈ میتھس میں گریجویشن کی ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایرواسپیس فیڈریشن کے 71 مختلف ممالک سے 400 سے زیادہ ارکان ہیں۔