آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو ارسال کر دی گئی ہے، آئی ایس پی آر

image

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی گئی ہے، سمری میں پاک فوج کے 6 سینئر لیفٹننٹ جنرلز کے نام شامل، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی گئی ہے۔ سمری میں پاک فوج کے 6 سینئر لیفٹننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔ ناموں کی فہرست سینئیرٹی کی بنیاد پر ارسال کی گئی ہے جن میں سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے۔ اس ٹویٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تعیناتی کے لیے سمری میں پاک فوج کے 6 اعلیٰ افسران کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سمری میں تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھا لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچواں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چھٹا نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا ہے۔