سردیوں میں پاؤں کیسے نرم و ملائم اور خوبصورت بناۓ جا سکتے ہیں؟ جانیئے

image

موسم سرما میں نمی کم ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت میں جسم میں بھی نمی کی کمی خشک اور پھٹی ہوئی ایڑھیوں کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:  پیر جسم کا وہ حصہ ہیں جو سب سے زیادہ بیرونی ماحول سے متاثر ہوتے ہیں، ساتھ ہی پیر ہوا، دھوپ، دھول مٹی اور گرد کا براہ راست سامنا کرتے ہیں جبکہ مختلف صابن کی صورت میں سخت کیمیکلز بھی پیروں کی جلد کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح آپ کے پیروں کی جلد کھردری اور خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے تاہم پیروں کی جلد کو بھی چہرے کی جلد کی طرح ہموار اور نرم بنایا جاسکتا ہے۔  پیروں کو کومل بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 1 عدد لیموں، روئی، ناریل، بادام یا زیتون کا تیل، لیوینڈر یا گلاب کا ایسنشیل آئل، چینی، جھاوا اور موزے شامل ہیں۔

اپنے پیروں کو کم از کم 10 منٹ کے لیے گرم پانی میں بھگو کر رکھیں اس مقصد کے لیے ایک برتن میں گرم پانی لیں، بہت زیادہ گرم پانی لینے سے گریز کریں اس طرح جلد مزید خشک ہو سکتی ہے اب اس میں اپنی پسند کے کسی بھی ایسنشیل آئل کے چند قطرے شامل کریں۔ پیروں کو 10 منٹ تک بھگو کر رکھیں۔ اس کے بعد نرم، صاف تولیہ استعمال کرتے ہوئے اپنے پیروں کو خشک کریں۔

اس کے بعد نرم، صاف تولیہ استعمال کرتے ہوئے اپنے پیروں کو خشک کریں۔ لیموں کو آدھا کاٹ کر اس پر چینی لگائیں پیروں کے کھردرے حصے کو اچھی طرح رگڑیں تاکہ یہ صاف ہوجائے اگر جلد زیادہ کھردری ہوتو جھاوے کی مدد لیں۔ اب پیروں کو گرم پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔ تھوڑی سی مقدار میں کوئی بھی تیل جیسے بادام، ناریل یا زیتون کے تیل میں روئی ڈبو کر اپنے پیروں اور انگلیوں کے درمیان اچھی طرح لگائیں۔ تیل لگے پیروں پر سوتی موزے پہن لیں۔ کوشش کریں کہ روز رات کو اپنے پیروں پر تیل لگائیں۔  اپنے اس عمل کو رات سوتے وقت کریں اور ہفتے میں کم از کم ایک بار اس عمل کو دہرائیں۔