پاکستان میں سونا 12 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا
کراچی: (ویب ڈیسک) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 973 روپے کم ہوگئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی اور امریکی شرحِ سود سے متعلق توقعات کو قرار دیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 128 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر قیمت کم ہونے کے اثرات کے تحت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔