غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی وحشیانہ بمباری

image

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا بدترین سلسلہ جاری، بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی شہید، گزشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی بمباری سے 6 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ: تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں 5 سالہ بچی سمیت مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 

اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں اب تک 203 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ سال 2022ء کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 145 فلسطینیوں کو شہید کیا گیاہے۔ 2015ء کے بعد اسرائیلی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی مخالفت کرے گا۔ 

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت کو شخصیات سے نہیں اقدامات سے جانچا جائے گا۔ انٹونی بلِنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایسی پالیسی سے اختلاف ہے جو 2 ریاستی تنازعہ کے حل کے خلاف ہو۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس قسم کی پالیسی اسرائیل کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچائے گی۔