سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت

image

سپریم کورٹ کا ارشد شریف قتل کیس پر از خود نوٹس، صدر پی ایف یو جے کا ازخود نوٹس پر اظہارِ تشکر، ارشد شریف کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے کے صدر نے از خود نوٹس پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ارشد شریف قتل کیس کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

افضل بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کے دوران چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا انتظار ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ آج  ہی ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے مزید حکم دیا کہ کل تک ہر صورت فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے۔

افضل بٹ نے مزید کہا کہ سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ ہم سول سوسائٹی کی طرف سے اور میڈیا تنظیم کی طرف سے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ ماہ نجی چینل سے وابستہ معروف صحافی کو کینیا میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔