ترکیہ جانے والے تمام فضائی میزبانوں پر سونف سپاری کے استعمال پر پابندی

image

پابندی کا ادراک پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں پر ہوگا، ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کا استعمال منشیات کے زمرے میں آتا ہے، پابندی کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

کراچی: تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ترکیہ جانیوالی تمام فضائی پروازوں میں چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کا استعمال منشیات کے زمرے میں آتا ہے۔ پی آئی اے کے ترکیہ جانے والے تمام فضائی میزبانوں پر سونف سپاری ساتھ لے جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

پابندی کے حوالے سے پی آئی اے  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ نوٹیفکیشن جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق عائد کی گئی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کا استعمال منشیات کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا ادراک تمام فضائی میزبانوں پر ہوگا۔