وفاقی حکومت کی طرف سے توشہ خانہ سے متعلق معلومات کی تشہیر کی منظوری

image

پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے توشہ خانہ کی معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی، نئی پالیسی کے تحت تحفہ وصول کرنے والی شخصیت پوری قیمت ادا کر کے چیز وصول کرے گی۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ 

اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔ نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔

اجلاس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائیگی۔