عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد 31 گولیوں کے خول ملے ہیں، فرانزک رپورٹ جاری

image

چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں، ملنے والی دو گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم کے پستول کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔

لاہور: عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں استعمال ہونیوالے اسلحے اور گولیوں کی 4 صفحات پر مشتمل فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ عمران خان پر حملے کے بعد 31 گولیاں یا ان کے خول ملے ہیں، عمران خان پر حملے کےدورا ن 3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے جبکہ حملے کے بعد تین گولیوں کے ٹکرے کنٹینر کی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دوکان میں زمین سے اور 14 خول سڑک سے ملے۔

چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں، ملنے والی دو گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے پستول کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔ حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی اور زخمی ہونے والے عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا ہے۔

ملزم نوید کے گھر کے قریب گراؤنڈ سے 10 خول ملے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولیوں میں 2 ایسی تھیں جو کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا۔