سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت

image

سعودی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، ایسے واقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے، اعلامیے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والی سرگرمیوں کا سدباب کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ریاض: تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید غمِ و غصے کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں۔ سعودی عرب نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کے سدباب کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ سعودی کابینہ کے اجلاس میں جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایسا مکروہ عمل ناقابل قبول ہے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں سعودی عرب کے غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

سعودی کابینہ کے اجلاس میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والی سرگرمیوں کا سدباب کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ سویڈن میں دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کے رہنما نے 2 مرتبہ قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی ہے۔