وزیراعظم نے 1100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل جوہری بجلی گھر ( کے۔3 ) منصوبے کا افتتاح کر دیا

image

 وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا ( کے۔3 ) جوہری بجلی گھر کا افتتاح، اس منصوبے کے تحت 1100 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی، ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

 کراچی : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج کراچی میں جوہری بجلی گھر کے۔3 منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ وزیراعظم نے کے۔3 منصوبے سے منسلک ماہرین کی خدمت کو سراہا ہے، ماہرین نے کے۔3 منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین کے تعاون سے منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، اس جوہری منصوبے سے 1100 میگا واٹ بجلی کی پیدا ہوگی جس سے بجلی کی پیداوار 2200 میگا واٹ ہو جائے گی۔

گزشتہ سال بھی چین کے تعاون سے تیار کیا جانے والا جوہری منصوبہ یونٹ ٹو ( کے۔2 ) کا منصوبہ قومی گرڈ میں شامل کیا گیا تھا،( کے۔2 ) منصوبے کی کامیابی کے بعد  اس سال یونٹ 3 ( کے۔3 ) کا افتتاح بھی ہو چکا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کراچی میں کے۔3 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے تھری پاور منصوبے کا افتتاح میرے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی میں چین کے تعاون سے تیار کئے جانے والے ایٹمی بجلی گھر ( کے۔3 ) منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 1100 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر 2200 میگا واٹ ہو جائے گی، کراچی میں وزیر اعظم نے بجلی گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے سے منسلک ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کا تیل امپورٹ کرتا ہے اور پاکستان کو توانائی کے سستے ذرائع کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں داسو ڈیم پر بھی کام جاری ہے شمسی ( سولر ) اور پون ( ونڈ ) توانائی اہم کردار کر سکتی ہے۔