جب تک رسک زیرو نہیں ہو گا نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے

image

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے، عفو درگزر کا درس دینے سے پہلے صدر علوی اپنا ماضی اپنے سامنے رکھیں۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف صدر عارف علوی کے وعظ پر جذباتی ہوگئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عفو اور درگزر کا درس دینے سے پہلے صدر علوی اپنا ماضی اپنے سامنے رکھیں وہ اپنا ماضی بھول کر اب لوگوں کے سامنے وعظ کررہے ہیں۔ نواز شریف تب تک پاکستان نہیں آئیں گے جب تک رسک زیرو نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے دوسرے فریق کو سننا لازمی ہے مگر نواز شریف کو تو اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا، عمران خان تو ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں بھی اپیل کرسکتے ہیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی تک ہی ہو گی جب کسی قسم کا رسک نہیں ہو گا۔