جنوبی امریکہ میں دنیا کی سب سے بڑی آبی کنول کی قسم دریافت، گینیز ورلڈ ریکارڈز میں درج

image

یہ قسم لندن کے رائل بوٹنک گارڈنز میں 177 سال سے موجود تھی، دریافت سے قبل اس دیو آسا آبی کنول کو وکٹوریا ایمازونِکا سمجھا جاتا تھا۔

نیو یارک: گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی امریکا کے مقامی دیو آسا آبی کنول کی ایک قسم نے متعدد عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے وکٹوریا بولیویانا کو آبی کنول کی سب سے بڑی قسم قرار دے دیا،  آبی کنول کے سب سے بڑے پتے اور سب سے بڑے غیر منقسم پتے کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

محققین کی ایک ٹیم نے آبی کنول کی اس قسم کی شناخت کچھ ہی عرصہ قبل کی تھی۔ یہ نئی قسم 100 سال سے زائد عرصے میں جائنٹ آبی کنول کی دریافت ہونے والی پہلی نئی قسم ہے۔

 یہ قسم لندن کے رائل بوٹنک گارڈنز میں 177 سال سے موجود تھی لیکن دریافت سے قبل اس دیو آسا آبی کنول کو وکٹوریا ایمازونِکا سمجھا جاتا تھا۔