25 شعبان سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مفت آٹا فراہمی شروع کردی جاۓ گی

image

 وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں آٹے کی مفت فراہمی شروع، رمضان پیکج کے تحت ہر رجسٹرڈ صارف کو دس دس کلو کے 3 آٹے کے تھیلے  ملیں گے۔

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں غریب خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی رمضان پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندان کو 10 کلو والے 3 تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔

رمضان پیکج شعبان کی 25 تاریخ سے رمضان کی 25 تاریخ تک مستحق خاندانوں کو آٹے کے 3 تھیلے سے ملیں گے، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو آٹا مفت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ صارف کو پہلی دفعہ 10 کلو والا آٹے کا ایک تھیلا ملے گا 2 تھیلے 7 دن کے بعد ملیں گے، رمضان کے پورے مہینے کے ٹوٹل 3 تھیلے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق خاندانوں کو مفت میں آٹا فراہم کیا جائے گا۔ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے میاں محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کردی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے آٹے کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے ہوگی۔