لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر نے بھارت کیساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا

image

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتی ہے، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

لاہور: تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔

کاشف انور کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہوگی، سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک مل کر ترقی کر سکیں۔

دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت دنیا کی بڑی طاقت ہے، تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتی ہے، بھارت آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔