ایک منٹ میں پانچ بھارتی جنگی طیارے مار کر ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ایم ایم عالم کی دسویں برسی پر فضائیہ کا زبردست خراج تحسین

image

ایم ایم عالم کا پورا نام محمد محمود عالم ہے۔ انہوں نے پانچ بھارتی طیارے ایک منٹ سے کم وقت میں مار گرائے۔ یہ گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

سرگودھا: پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 10 ویں برسی منائی جارہی ہے، شجاعت و بہادری کا تذکرہ پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم ( ایم ایم عالم) کے بغیر نامکمل ہے۔پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم کو دو بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا، ان کا جنگی جہاز F86  ٹاؤن ہال میں نصب کیا گیا۔ ایم ایم عالم جیسے بہادر سپوتوں کا تذکرہ آج پاکستانیوں کا لہو گرما دیتا ہے۔

1965ء کی جنگ میں محمود عالم کا ایک منٹ میں بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرانے کا تاریخی کارنامہ آج بھی زبان زدعام ہے۔ 1965ء کی جنگ کے بعد 1967ء میں آپ کا تبادلہ بہ طور اسکواڈرن کمانڈر برائے اسکواڈرن اول کے طور پر ڈسالٹ میراج سوم لڑاکا طیارہ کے لیے ہوا جو پاکستان ایئر فورس نے بنایا تھا۔ 1969ء میں ان کو اسٹاف کالج کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 1972ء میں انہوں نے 26ویں اسکواڈرن کی قیادت دو مہینے کے لیے کی۔ بنگالی ہونے کی وجہ سے 71 کی جنگ میں آپ کو ہوائی جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی 1982ء میں ریٹائر ہو کر کراچی میں قیام پزیر ہوئے۔

سکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم کو یہ اعزاز جاصل ہے کے انھوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ کے اندر اندر مار گرایا جن میں سے چار 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ اس مہم میں عالم صاحب ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے جو اس زمانے میں ہنٹر طیارے سے تین درجے فرو تر تھا۔ مجموعی طور پر آپ نے 9 طیارے مار گرا‎ئے اور دو کو نقصان پہنچایا تھا۔ جن میں چھ ہاک ہنٹر طیارے تھے۔