ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

image

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی برطانیہ میں کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینار کا انعقاد، 7 برطانوی تنظیموں نے کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم اور آزادیِ صحافت پر کریک ڈاؤن کے خلاف شدید مذمت کی، انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری پر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

لندن: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام برطانیہ کی ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں لندن اسکول آف اکنامکس اور ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی سمیت 7 برطانوی تنظیموں نے کشمیر کے مسلمانوں پر مودی حکومت کے مظالم اور آزادیِ صحافت پر کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔ 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوآرڈینیٹر چیری برڈ کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جتھہ انصاف مودی کے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے پیلٹ گن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں پر جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ چیری برڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی نے ہندوستانی صحافت کا گلا گھونٹ کر اسے آمریت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ 

سیمینار میں شریک شرکاء نے کہا کہ بھارت پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سیمینار سے ایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ اینگلیا نیورسٹی کے صدر سید محمد حمزہ نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سید محمد حمزہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یوکرین اور فلسطین تنازعے کی طرف سنگین ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کو بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔