کراچی ائیرپورٹ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

کراچی ائیرپورٹ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
کراچی کے ائیر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر اختر خان نے اپنے بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی، وہ نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے سامان کی جامع تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ اینٹی نارکوٹکس ذرائع کے مطابق مسافر اختر جہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے، مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔