معاشی بدحالی اور تباہ انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا

image

امریکی محمکہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کوویڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا ہے، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کے خواہاں ہیں۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کووڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ڈیفنارینڈ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کیلیے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔