ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

image

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی، لیڈی ڈاکٹر کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے میو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، نواں کوٹ کے علاقے  میں ایک گھر کے واش روم سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ولنگڈن اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کے کمرے سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ صبح کے وقت نسیم لیڈی ڈاکٹر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر نسیم لیڈی ولنگڈن اسپتال کے یونٹ ون کی پی جی آر ڈاکٹر تھی۔ نسیم صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

لیڈی ڈاکٹر کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے میو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں بھی ایک خاتون کی موت کا افسوس ناک واقع پیش آیا ہے۔ نواں کوٹ کے علاقے  میں ایک گھر کے واش روم سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 36 سالہ خاتون کی شناخت ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔