محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

image

 کراچی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل چھا گئے، 29 مارچ سے بارش کا نیا سلسلہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں داخل ہو جائے گا، جو 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ 

 لاہور: کراچی، اسلام آباد، لاہور، میں گہرے بادل چھا گئے،  29 مارچ سے بارشوں کا اسپیل پنجاب کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگا، جو 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے،  خیبر پختونخوا، کشمیر، سندھ، پنجاب میں موسم سہانا رہے گا۔

لاہور اور گرد نواح میں بادل چھائے ہوئے ہیں لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رمضان کا پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھنڈا گزرے گا پہلے عشرے میں مزید بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے میں مزید بارشیں برسنے کی نوید سنا دی۔ کراچی میں مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کل شام تک بلوچستان میں داخل ہو گا اس سسٹم کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، کراچی کا موسم آج صاف رہے گا کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پختونخواہ، پنجاب، اور بالائی سندھ اور کشمیر میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے۔