امریکی سیاستدانوں نے پی ٹی آئی کے حق میں آواز بلند کر دی

image

 

پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی، تمام سٹیک ہولڈر عدم تشدد اور برداشت کے اصولوں پر عمل کریں، ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے حق میں مزید امریکی سیاستدانوں نے آواز بلند کر دی ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے بارے میں امریکی رکن کانگریس ٹیڈ لو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی تشدد کا باعث نہ بنے۔ تمام سٹیک ہولڈر عدم تشدد اور برداشت کے اصولوں پر عمل کریں۔

ٹیڈ لو کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سب کو جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہئیے۔ پاکستانی عوام کے پُرامن مستقبل کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین بھی پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ کی موت پر اپنا بیان دے چکے ہیں۔

بریڈ شرمین نے پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن ظل شاہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان میں زیرِ حراست تشدد اور جنسی تشدد باعث تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں ہے۔