ناقص انٹرنیٹ سروس آن لائن ایجوکیشن کی راہ میں حائل

image

افغان طالبات کے اسکول جانے پر پابندی، آن لائن ایجوکیشن ناقص انٹرنیٹ کی نذر، دہائیوں جنگ زدہ ماحول افغانستان میں انفراسٹرکچر کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

کابل: (ویب ڈیسک) افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین کے اسکول جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے آن لائن کلاسز متعارف کروائی گئی تاکہ طالبات کا تعلیمی سال اور مستقبل دونوں بچائے جا سکیں، تاہم انٹرنیٹ کی ناقص رفتار ہونے کی وجہ سے تعلیمی مواد ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہائیوں جنگ زدہ ماحول رہنے کی وجہ سے انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے۔ طالبان اقتدار کے پہلے دور میں انٹرنیٹ پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم امریکی حملے کے بعد انٹرنیٹ کھلنا شروع ہوا، لیکن امریکی انخلاء کے بعد صورتحال ایک بار پھر تباہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہے۔

رواں ماہ اکیس تاریخ سے آن لائن کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی نصاب کی عدم دستیابی سے جہاں طالبات تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں وہیں زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی سماجی اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔