رمضان آٹا اسکیم میں کرپشن کا انکشاف

image

رمضان آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا الزام، 9 اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سے جواب طلب، کمشنر لاہور نے ڈی سیز کو انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) رمضان فری آٹا اسکیم میں 20 ارب کی کرپشن کے الزام پر تحقیقات میں ابتدائی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے 18 لاکھ مفت آٹے کے تھیلے غائب ہوئے ہیں۔ محکمہ خوراک نے 9 ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کمشنر لاہور نے چاروں ڈی سیز کو انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت قصور، شیخورہ اور ننکانہ میں مفت آٹے کے تھیلےغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قصور میں 2 لاکھ سے زائد تھیلوں کی تلاش جاری ہے۔ شیخوپورہ میں ڈیڑھ لاکھ تھیلےغائب ہوئے، ننکانہ میں 50 ہزار تھیلے غائب ہوئے، جبکہ لاہور ڈویژن میں کروڑوں روپے کا آٹا غائب ہوا۔

لاہور میں غائب ہونے والے آٹے کی قیمت 13 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ جبکہ تحصیل سٹی میں 84 آٹے کے ٹرک کہاں چلے گئے کسی کو کچھ پتا نہیں۔ محکمہ خوراک نے تمام ڈی سی اوز سے آٹے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔