قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

image

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، بارہ مولا اور راجوڑی کے علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال، نام نہاد سیکیورٹی آپریشن میں ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بارہ مولا اور راجوڑی کے علاقوں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اس دوران گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی بھی کی گئی۔

 قابض فوج نے بارہ مولا اور دیگر علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے لوگوں کو سختی سے گھروں کے اندر بند کیا ہوا ہے۔ ان علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔