یوکرین کے خلاف روسی حملوں میں مزید تیزی

image
کیف: (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ روس کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 8 یوکرینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے صدر نے ان حملوں کو اب تک ہونے والے حملوں میں سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاؤہ بحیرہء اسود میں بھی ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیف پر ہونے والے حملے میں ایک معمر خاتون بھی ہلاک ہو گئی ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے ان حملوں میں 125 ڈرونز اور 41 میزائل داغے ہیں۔ یوکرین نے 18 میزائلوں اور 108 ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ یوکرینی صدر نے ان حملوں کو خطرناک ترین حملے قرار دیا ہے۔