ای رانی حملوں سے خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کو درپیش خطرات میں مزید اضافہ
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مشہور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ای رانی افواج سے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ای ران نے گزشتہ 5 دنوں میں 4 مرتبہ خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ای ر انی حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاؤہ ای رانی حملوں میں امریکہ کے متعدد بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ای ران کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں خطے میں موجود امریکی فوج کو درپیش خطرات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات پر ہونے والے ای رانی حملے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ای ران کے پاس ابھی تک میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ای ران کی امریکی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ای ران کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔