سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ملٹیپل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئی ویزا پالیسی کے تحت زائرین اب ایک ہی ویزے پر ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق یہ ملٹیپل عمرو ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے لے کر 365 روز کیلئے کارآمد ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت عمرہ زائرین اس ویزے پر مجموعی طور پر 90 روز تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق زائرین جب واپس روانہ ہوں گے تو ویزا پر دستیاب بقیہ مدتِ قیام خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہو جائے گی۔ اس طرح زائرین کیلئے اگلے دورے کی منصوبہ بندی کرنا انتہائی آسان ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ یکم ذوالقعدہ سے 13 ذوالحجہ تک حج سیزن کے دوران اس ملٹی پل ویزا کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔