امریکی شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

image
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات کے باعث بین الاقوامی فضائی سفر متاثر ہو سکتا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اپنے قریب ترین امریکی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔ قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سفارتی مشنز سے فوری رابطہ کریں۔ سفری ہدایات ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ خطے میں جاری فوجی کارروائیوں نے عالمی سلامتی اور فضائی سفر کے حوالے سے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ امریکی بمباری کے جواب میں ایرانی پاسداران انقلاب کا مشرقی وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانا علاقے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہے۔