ایم باپے نے ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

image
نیویارک: (اسپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2026ء میں فرانسیسی کھلاڑی ایم باپے نے 10 گول اسکور کئے ہیں، جبکہ فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایم باپے کے گول کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ ایم باپے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 21 گول کرنے والے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فٹبال ورلڈکپ کے ایوارڈ، گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی ریس اب صرف 2 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی ہے۔ ایم باپے اگر یہ اعزاز جیت گئے تو وہ ایک ہی سیزن میں گولڈن بوٹ کے 3 ٹائٹل جیت جائیں گے۔ واضح رہے کہ گولڈ بوٹ کی ریس میں دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں جن کے گولز کی تعداد 8 ہے۔ فائنل مقابلے میں میسی کو سب سے آگے نکلنے کیلئے آج فائنل میں 3 گول درکار ہیں۔ کھلاڑیوں کے درمیان گول پر مقابلہ اگر برابر رہا تو گولڈن بوٹ کا فیصلہ زیادہ اسسٹس کے ٹائی بریکر پر ہو گا۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت ایمباپے اور میسی کے اسسٹس کی تعداد بھی 4، 4 برابر ہے۔ ایسے میں فائنل مقابلے میں میسی نے 2 گول اسکور کیے تو انہیں گولڈن بوٹ کا حق دار ہونے کیلئے ایک گول میں اسسٹ کا کردار بھی ادا کرنا ہو گا۔ اگر گولز اور اسسٹ دونوں برابر ہوئے تو جس پلیئر نے کم منٹ کھیلے ہونگے اس کو برتری ملے گی۔