نیشنل گیمز میں آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل

image

نیشنل گیمز میں آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل، اسلام آباد کے ایتھلیٹس نے نیشنل گیمز میں اب تک تین برانز میڈلز جیتے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی اب تک کوئی میڈلز نہیں جیت سکے ہیں۔

کوٸٹہ: (سپورٹس ڈیسک) 34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری اور مجموعی میڈلز کی ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا۔ کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں  پاکستان آرمی نے اب تک 95 گولڈ میڈلز سمیت 180 میڈلز حاصل کرلیے ہیں، آرمی کے ایتھلیٹس نے 57 سلور اور 28 برانز میڈلز بھی اپنے نام کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے نیشنل گیمز میں اب تک 48 گولڈ، 49 سلور اور 39 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ پاکستان نیوی نے 27 گولڈ، 27 سلور اور 34 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان ائیرفورس 4گولڈ، 18 سلور اور 25 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایتھلیٹس اب تک 2 گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں، ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے 9 سلور اور 41 برانز میڈلز حاصل کیے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان، پولیس اور ریلویز نے اب تک ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ کے پی نے 3 سلور اور 18 برانز، بلوچستان نے 7 سلور اور 18 برانز  اور پولیس نے 5 برانز میڈلز جیتے ہیں، ریلویز کے حصے میں بھی 18 برانز میڈلز آئے ہیں۔ پنجاب نے 6 سلور اور 20 برانز میڈلز جبکہ سندھ نے 2 سلور اور 10 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔ اسلام آباد کے ایتھلیٹس نے نیشنل گیمز میں اب تک تین برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی اب تک کوئی میڈلز نہیں جیت سکے ہیں۔