عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے زیادہ مہلک وبا کے حوالے سے دنیا کو خبردار کر دیا

دنیا کو ایک بار پھر خطرناک وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آنے والی وبا کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، اس مہلک کے وائرس کو قومی ریاستیں نظر انداز نہیں کر سکتیں۔
جنیوا: ( ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے ایک اور مہلک وبا کے لئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ آنے والی وبا کورونا وائرس سے زیادہ مہلک ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں کافی حد تک کمی آ چکی ہے لیکن اس کے خطرات موجود ہیں ۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے سالانہ اجلاس میں کہا ہے کہ آنے والی مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے وقت سے پہلے مل کر کچھ حفاظتی اقدامات اٹھانا ہوں گے، اس مہلک وائرس کو قومی ریاستیں نظرانداز نہیں کر سکتیں، انہوں نے کہا ہے کہ وقت پر کچھ تبدیلیاں کرنا انتہائی ضروری ہے، مہلک وبا آنے سے پہلے اقدام نہیں کیے گئے تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس نے سالانہ اجلاس میں دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک بار پھر کورونا وائرس سے زیادہ مہلک وبا کے لئے تیار رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی طرح ایک اور وبا دنیا میں پھیلنے کا خطرہ ہے، یہ وبا دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بن سکتی ہے، اس وبا کی روک تھام کے لئے ہم سب کو مل کر وقت سے پہلے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے، اگر اقدام نہ کیے گئے تو نتیجہ سب کو بھگتنا پڑے گا۔