غیر قانونی طریقے سے پیٹرولیم مصنوعات سیل کرنے والوں کیخلاف نوٹس لے لیا گیا

image

اوگرا انفورسمنٹ ٹیم کو پیٹرولیم مصنوعات کے معیار اور قیمتوں کو چیک کرنے کا مشورہ، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے پیٹرولیم مصنوعات کو سیل کرنے والوں کیخلاف نوٹس لے لیا ہے اور کچھ کے خلاف ایکشن بھی لیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سرگودھا، صادق آباد، ملتان اور بھکر میں کارروائی کر کے پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 40 غیر قانونی اسٹیشن سیل کردیے گئے۔

اوگرا کیجانب سے اوگرا انفورسمنٹ ٹیم کو پیٹرولیم مصنوعات کے معیار اور قیمتوں کو چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔