عمران خان سمیت درجنوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

image

وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، پاکستان تحریکِ انصاف کے 70 رہنماء ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل، عمران خان کی اہلیہ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام پولیس کی سفارش پر شامل کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) عمران خان سمیت تحریکِ انصاف کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی شامل ہیں۔ ای سی ایل میں شامل کئے جانیوالے دوسرے رہنماؤں میں شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے تحت نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے ہیں۔ ای سی ایل کا مقصد ملک سے باہر نقل و حمل کی پابندی ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کے علاؤہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے۔ سپریم کورٹ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل غیر قانونی قرار دے اور تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔