ایک گرم ترین سال کے لیے ہو جائیں تیار، نئی پیشگوئی

image

کرناز نے کہا کہ مستقبل قریب میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ اگلے 5 سالوں میں یہ یقینی ہے کہ ایک سال 2016ء سے زیادہ گرم اور اب تک کا گرم ترین سال ہوگا۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) استنبول باسفورس یونیورسٹی کے موسمیاتی تبدیلی اور پالیسیوں کے اطلاق اور تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر لیونت کرناز نے عالمی موسمیاتی تنظیم کی شائع کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ال نینو واقعہ جس نے بحر الکاہل کے پانیوں کو بڑھتی ہوئی گرین ہاؤس گیسوں سے گرم کیا گلوبل وارمنگ کو ریکارڈ سطح پر لے آئے ہیں۔

کرناز کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کیلئے ریاستوں کو سخت محنت کرنی چاہئے۔ کرناز نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں بحر الکاہل میں لا نینا اثر کی وجہ سے عالمی اوسط درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال طویل لا نینا کے بعد آنے والے شدید ال نینو نے یہ تقریباً یقینی بنا دیا ہے کہ مستقبل قریب میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

لیونت کرناز کا کہنا ہے کہ کوئلے، تیل اور قدرتی گیس کے ذریعے فضاء میں خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے ہر سال عالمی اوسط درجہ حرارت میں حد سے زیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔