ایران کا پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ریاستوں کیساتھ نیول الائنس بنانے کا اعلان

image

 ایران علاقائی استحکام کیلئے خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کی منصوبہ کرنے لگا، بحری اتحاد میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عراق شامل ہوں گے۔

 تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی بحریہ سعودی عرب اور تین دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ ایک بحری اتحاد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، اس اتحاد میں بھارت اور پاکستان بھی شامل ہوں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک نے آج یہ جان لیا ہے کہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ہی علاقے میں سلامتی لاتا ہے۔ انہوں نے اس اتحاد کی تشکیل کے بارے میں مزید نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد جلد ہی تشکیل دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلا خلیجی عرب ملک تھا جس نے 2020ء میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، اور گزشتہ سال اس نے ایران کے ساتھ باضابطہ تعلقات دوبارہ شروع کیے ہیں۔ بعد میں بحرین اور مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی پیروی کی۔

یاد رہے کہ ایران حال ہی میں کئی خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔