آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی طرف سے تیل کی سپلائی بند کردی گئی

image

آئل ٹینکر مالکان احتجاج فلیٹ سے پرانی گاڑیوں کے خاتمے کی وجہ سے کررہے ہیں، کمشنر کراچی نے پیر کو وفاق سے رابطہ کر کے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، بیشتر آئل ٹینکر مالکان کے پاس قسطوں کی گاڑیاں ہیں۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد سے کہوٹہ جانیوالے راستے کی گزشتہ 4 روز سے بندش کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مختلف علاقوں کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سے اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہوائی اڈوں کو تیل کی سپلائی بند رہے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روڈ کا معاملہ حل ہونے تک تیل کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی، ضلعی انتظامیہ کی غیرسنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔

آئل سپلائی بند ہونے سے اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ جبکہ گلگت آئل ڈپو کی سپلائی بند ہونے سے پورے گلگت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب کمشنر نے ہائی وے ٹھیکیدار کو بلالیا، جس نے روڈ ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکام اور آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔